شائقین کرکٹ کیلئے یہ میگا میچ یادگار لمحے لانے والا ہے، جہاں نہ صرف ٹرافی بلکہ بھاری انعامی رقم بھی فاتح ٹیم کے منتظر ہے۔
اس سال آئی سی سی نے مجموعی طور پر 13.5 ملین ڈالرز کا انعامی پول مقرر کیا ہے، جو پچھلے 2024 کے ٹورنامنٹ کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے، فاتح ٹیم کو 3 ملین ڈالرز ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 1.6 ملین ڈالر کی رقم دی جائے گی۔
سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو ہر ایک کو 790,000 ڈالرز ملیں گے، جبکہ سپر 8 مرحلے تک پہنچنے والی ٹیمیں ہر ایک 380,000 ڈالرز وصول کریں گی۔ گروپ مرحلے میں شامل ٹیموں کو بھی کم از کم 250,000 ڈالرز انعام کی صورت میں دیے جائیں گے تاکہ ہر ٹیم کی محنت کو تسلیم کیا جا سکے۔
2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت فاتح رہا تھا اور اسے 2.45 ملین ڈالرز ملے تھے، جبکہ رنرز اپ جنوبی افریقہ کو 1.28 ملین ڈالرز دیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچز، اسٹاف اور ریزرو کھلاڑیوں کیلئے اضافی انعامات بھی مختص کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اور نیوزی لینڈ کے بیلز اور اسپنرز کی بہترین کارکردگی شائقین کیلئے دلچسپ مناظر پیش کرے گی۔
اب تمام نظریں احمد آباد پر مرکوز ہیں، جہاں ہونے والا یہ فائنل شائقین کیلئے سنسنی خیز اور یادگار لمحے ثابت ہوگا، فاتح ٹیم کیلئے یہ نہ صرف مالی انعام بلکہ عالمی شہرت اور کرکٹ کی تاریخ میں اہم مقام حاصل کرنے کا موقع بھی ہے۔