کولمبو میں میچ کے بعد پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاور پلے میں وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، بیٹنگ میں اچھی شروعات نہیں ہوئی، باؤلرز نے کنڈیشن کے مطابق باؤلنگ نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ سے سپنرزکی کارکردگی اچھی رہی ، ہمیں اپنے سپنرز پر اعتماد تھا لیکن آج ان کا دن نہیں تھا، بلے بازوں کے پاس موقع تھا لیکن اچھا پرفارم نہ کر سکے، دو روز بعد ایک اور میچ ہے، اسے جیت کر سپر 8 مرحلےمیں جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا بہتر آپشن تھا، ہمارے بیٹرز نے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کی، ایشان کشن نے جلد وکٹ گرنے کے بعد ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ایشان کشن نے بہت شاندار اننگ کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دیدی
سوریا کمار یادیو کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تھا اس پچ پر 175 رنز بہت اچھا سکور ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست ہرا دیا، بھارت کی جانب سے دیے گئے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور محض 18 اوورز میں صرف 114 رنز ہی بنا سکی۔