ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف وننگ کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور عثمان خان شامل ہیں جبکہ بابراعظم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ عثمان طارق، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم میں ابھیشیک شرما کی واپسی ہوئی ہے، بھارتی ٹیم میں ایشان کشن، تلک ورما، سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا شامل ہیں،بھارتی پلیئنگ الیون میں شیوم دوبے اور اکشرپٹیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری؟
اسی طرح ورن چکرورتی، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا بھی بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے میدان میں اتریں گی۔
واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو مختصر فارمیٹ میں بھارت کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 16 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان صرف 3 بار کامیاب ہو سکا ہے جبکہ 13 میچز میں بھارت نے فتح سمیٹی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ بھی گرین شرٹس کیلئے زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہی، 8 مقابلوں میں سے صرف ایک بار کامیابی ملی۔