ٹی 20 ورلڈ کپ: مشہور پاکستانی کرکٹر امریکی سکواڈ میں شامل
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026
ٹی 20 ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جسدیپ سنگھ کے متبادل کے طور پر احسان عادل کو امریکا کے اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جسدیپ سنگھ کے متبادل کے طور پر احسان عادل کو امریکا کے اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

احسان عادل اس سے قبل پاکستان کی جانب سے 3 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، تاہم انہوں نے اب تک امریکا کی نمائندگی نہیں کی، جسدیپ سنگھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 فروری کو وارم اپ میچ کے دوران دائیں کندھے میں انجری ہوئی تھی، جس کے باعث وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کیخلاف شیڈولڈ میچ کھیلنے کا فیصلہ

قوانین کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری لازمی ہوتی ہے، جس کے بعد ہی متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا جاتا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں آئی سی سی جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، آئی بی سی کے نمائندے گورو سکسینا، میزبان نمائندہ ہیمنگ امین اور آزاد نمائندہ شان پولاک شامل ہیں، احسان عادل کی شمولیت سے امریکی ٹیم کی بولنگ لائن اپ کو مزید تقویت ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں