ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف شیڈولڈ میچ کھیلنے کا فیصلہ
پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے 15 فروری کو شیڈولڈ میچ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے 15 فروری کو شیڈولڈ میچ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں شیڈولڈ گروپ میچ کھیلیں گی، پاکستان نے یہ فیصلہ عالمی سطح پر بار بار درخواستوں کے باعث کیا ہے۔

پرائم منسٹر آفس کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سری لنکا میں پاک بھارت شیڈولڈ میچ کھیلنے کی درخواست کی۔

سری لنکن صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے، سری لنکا میں دہشتگردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا، پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دہشتگردی کے باوجود سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کیلئے دورے جاری رکھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا، پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی، حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے پاکستانی قوم اور کرکٹ شائقین کیلئے ایک ناقابل فراموش اقدام اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان فرنچائز 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت، نام بھی تبدیل

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش نے بھی پاکستان سے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کر دی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت پر پی سی بی سے اظہارِ تشکر کیا اور پی سی بی کی جانب سے بھرپور تعاون اور کھیلوں کے جذبے کی تعریف کی۔

بی سی بی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور پاکستانی شائقین کو خصوصی خراجِ تحسین کیا، پاکستان کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ برادری میں یکجہتی کی مثال قائم ہو گئی، بی سی بی صدر امین الاسلام نے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سسٹم کے مفاد میں پاکستان سے مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کی جس سے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی پی سی بی سے بھارت کے خلاف شیڈولڈ میچ کھیلنے کی درخواست کی گئی تھی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں