پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا سینکڑوں نوکریوں کا اعلان
Punjab Safe Cities Authority
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقPSCA پولیس کمیونیکیشن آفیسر کی اسامی کے لیے 267 خالی آسامیاں پیش کر رہی ہے، یہ بھرتی مرد و خواتین دونوں کے لیے کھلی ہے اور سرکاری قواعد کے مطابق تمام کوٹے لاگو ہوں گے۔

خواتین، اقلیتوں اور خصوصی افراد کو درخواست دینے کی خصوصی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، اہلیت کے معیار کے مطابق امیدواروں کے پاس آئی ٹی سے متعلقہ شعبوں میں 16 سالہ تعلیم ہونا ضروری ہے جن میں BCS، BBIT، BS Telecom، MBA-IT، MCS، MSc IT یا اس کے مساوی ڈگری شامل ہیں۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ، آئی ٹی منصوبوں یا کال سینٹرز میں سابقہ تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی، زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 28 سال مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوریا کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

درخواست دہندگان کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے، لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، ننکانہ صاحب، لیہ، راجن پور، کوٹ ادو، تونسہ، چنیوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور وزیرآباد سمیت دیگر اضلاع کے امیدواروں کو درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق درخواستیں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی جبکہ سرکاری ملازمین کو متعلقہ چینل کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔