حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلا دیشی حکومت کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے میں ان کے موقف کا مکمل احترام کرے گا۔
بنگلا دیشی حکومت نے بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے معاملے پر پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں جن پر عمل درآمد ہونا چاہیے اور کسی بھی ملک کو دوسرے ملک کو ڈرانے یا دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
پاکستانی حکام نے مزید کہا کہ عالمی کرکٹ میں تمام ٹیموں کے مساوی حقوق ہونے چاہئیں اور کسی بھی طرح کے دباؤ یا دھمکی سے کھیل پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ پاکستان کی مکمل حمایت کے پیغام سے بنگلا دیشی حکام کو اعتماد حاصل ہوا ہے کہ پاکستان اس معاملے میں ان کے موقف کا ساتھ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ
اس یقین دہانی کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا اور بھارت نے بنگلا دیشی ٹیم کے مطالبات پورے نہ کیے تو پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے گا۔