انشاء اللہ ایک ہزار گول مکمل کروں گا: رونالڈو کی ویڈیو وائرل
دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انشاء اللہ کے الفاظ کے ساتھ لیجنڈ فٹبالر رونالڈو کے اظہار خیال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انشاء اللہ کے الفاظ کے ساتھ لیجنڈ فٹبالر رونالڈو کے اظہار خیال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی لیجنڈ فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسری بار مشرقِ وسطیٰ کے بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پرتگالی سٹار کو دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نمایاں فٹبالرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رواں برس 2025 کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول سکور کیے جو ان کی بہترین فارم اور مستقل کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فٹبالر افسوسناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ 2027 کے وسط تک جاری رہے گا۔

ایوارڈ وصولی کے بعد 40 سالہ اسٹار فٹبالر نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید کھیلنا بہت مشکل ہے لیکن میرا مورال ہائی ہے اور میں مزید کھلینے کے لیے تیار ہوں، اگر انجری نہ ہوئی تو انشاءاللہ ایک ہزار گول مکمل کروں گا۔