بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 34 سالہ سیباسٹین ہرٹنر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ژابلیاک کے قریب واقع ساوِن کُک اسکی ریزورٹ میں اسکی لفٹ پر سوار تھے کہ اچانک لفٹ کی کرسی کیبل سے الگ ہو گئی اور پیچھے آنے والی نشست سے ٹکرا گئی۔ اس کے نتیجے میں سیباسٹین ہرٹنر تقریباً 70 میٹر کی بلندی سے نیچے جا گرے اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے مناظر انتہائی ہولناک تھے، ہرٹنر کی 30 سالہ اہلیہ نے اپنے شوہر کو اپنی آنکھوں کے سامنے گرنے کا منظر دیکھا، وہ خود لفٹ میں پھنس گئیں اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد انہیں محفوظ طریقے سے نیچے اتارا اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
حادثے کے دوران کم از کم تین دیگر سیاح بھی لفٹ میں معلق رہے، جنہیں بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
حادثے کے بعد ریزورٹ انتظامیہ اور مقامی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ لفٹ حادثے کا سبب کیا تھا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔