لاہور میں پی ایس ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف ایگزیکٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کریں گے، ملتان سلطانز کے ہیڈ کا اعلان آئندی دس روز میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 2 نئی ٹیموں کی بڈنگ کے لئے 10 پارٹیوں نے کوالیفائی کیا ہے، وسیم اکرم پی ایس ایل کےبرینڈ ایمبیسڈ رہوں گے، پی ایس ایل کو 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے شروع کرانے کی تجویز ہے، تمام فرنچائزز رضامند ہوئیں تو 23 مارچ سے پی ایس ایل شروع کریں گے، 23 مارچ سے پی ایس ایل شروع کرنا اچھا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سے عاقب جاوید نےجوائن کیا تب سے ہمارا پاکستان شاہینز اور انڈر 19 پر ہمارا فوکس زیادہ تھا، انڈر 19 کیمپ ملتان میں لگا بچوں کےساتھ وقت گزار ان کو ٹرین کیا، یوتھ پر ہمارا فوکس زیادہ ہے، ابھی 450 سکولز کا ٹورنامنٹ کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا انڈر 19 ایشیا کپ ٹائٹل جیتنے پر ٹیم کیلئے بڑا اعلان
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ریجنل کرکٹ اکیڈمی کے اوپر کام بہت تیزی سے ہو رہا ہے، انڈر 19 کے کھلاڑیوں کو وظیفہ بھی د یا جائے گا، شاہینز کو انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار کرنا ہو گا، کھلاڑیوں کے میڈیکل کیلئے باہر سے ڈاکٹر بھی بلائے ہیں، کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے یہی مؤقف ہے کہ کرکٹ میں سیاست کو نہیں آنا چاہیے، بھارت ہاتھ نہیں ملا رہا تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں، بھارت کے نامناسب رویے پر آئی سی سی کو آگاہ کرنے جا رہے ہیں۔