انڈر 19 فائنل: سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف تاریخ رقم کر دی
Sameer Minhas record
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

دبئی میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں سمیر منہاس نے اپنی دھواں دار اننگز سے شائقین کے دل جیت لیے اور چھکوں چوکوں کی بارش کر دی۔

سمیر منہاس نے اپنی اننگز میں مجموعی طور پر 17 چوکے اور 9 چھکے لگائے، جن کی مدد سے انہوں نے 172 رنز کی شاندار اننگز مکمل کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے 122 رنز باونڈریز کے ذریعے حاصل کیے گئے، جو کہ کسی پاکستانی انڈر 19 بیٹر کیلئے سب سے زیادہ ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بگ بیش لیگ: بابر اعظم کی شاندار نصف سنچری

ذہن نشین رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ شمائل حسن کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں سری لنکا کیخلاف 150 رنز کی اننگز میں 94 رنز باونڈریز کے ذریعے بنائے تھے۔ شمائل حسن نے اس اننگز میں 13 چوکے اور 7 چھکے لگائے تھے، جبکہ سمیر منہاس نے اب یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ سمیر منہاس کی یہ اننگز نہ صرف تاریخی ہے بلکہ اس سے نوجوان کرکٹرز کیلئے بھی حوصلہ افزائی کا پیغام گیا ہے، ان کی جارحانہ بیٹنگ اور میدان پر گرفت نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔