سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا۔
میچ کے دوران بابر اعظم نے دباؤ کے باوجود ذمہ دارانہ اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 42 گیندوں پر 5 خوبصورت چوکے اور 2 شاندار چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی، جس نے ٹیم کے مجموعی سکور کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کی بیٹنگ میں کلاس، اعتماد اور تجربے کی جھلک نمایاں رہی، جو شائقین کیلئے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:اظہر محمود کا قومی ریڈ بال ٹیم کے ساتھ سفر اختتام پذیر
سڈنی کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ میں بابر اعظم کی اننگز نے نہ صرف سڈنی سکسرز کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا بلکہ مخالف بولرز پر بھی واضح دباؤ قائم کیا۔
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور جارحانہ انداز انہیں بگ بیش لیگ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر نمایاں کرتا ہے، توقع ہے کہ آنے والے میچز میں بھی بابر اپنی شاندار فارم برقرار رکھیں گے اور سڈنی سکسرز کو کامیابی کی راہ پر گامزن کریں گے۔