جنوبی افریقہ کیخلاف جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 57 رنز کی شاندار اننگ کھیلتے ہوئے روہت شرما نے تین مزید چھکے لگا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
روہت شرما کے ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکوں کی تعداد 352 ہو گئی، جو انہوں نے صرف 269 اننگز میں حاصل کی۔ ان سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا، جنہوں نے 369 اننگز میں 351 چھکے لگائے تھے۔ اس طرح روہت شرما نے کم میچز میں زیادہ چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
چھکوں کی اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے خطرناک بلے باز کرس گیل تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے 294 اننگز میں 331 چھکے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے ٹی 20 میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا
ذہن نشین رہے کہ روہت شرما صرف ون ڈے نہیں بلکہ تینوں انٹرنیشنل فارمیٹس ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے مجموعی چھکوں میں بھی دنیا بھر میں نمبر ون ہیں۔ 38 سالہ بھارتی اوپنر اب تک انٹرنیشنل کرکٹ میں 645 چھکے لگا چکے ہیں، جبکہ ان کے بعد کرس گیل 553 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور شاہد آفریدی 476 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔