نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے راشد لطیف کو باقاعدہ سوالنامہ بھی فراہم کر دیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ راشد لطیف کے خلاف 2 انکوائریز زیرِ سماعت ہیں ،راشد لطیف کے خلاف ایک انکوائری لاہور اور دوسری اسلام آباد میں چل رہی ہے، دونوں انکوائریز میں راشد لطیف نے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
این سی سی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ راشد لطیف نے اب این سی سی آئی اے کے سوالنامہ کے جواب جمع کروانے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اظہرعلی کا پی سی بی کی ذمہ داریوں سے علیحدگی کا فیصلہ
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے راشد لطیف کو ابتدائی بیان کے لیے طلب کیا تاہم مبینہ طور پر وہ اپنے الزامات کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) اور چند منسلک افراد پر جوا ایپس پروموٹ کرنے کا الزام لگایا تھا، راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کے منیجر لیگل سید علی نقوی نے این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کروائی تھی۔