بابر اعظم نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی جوانٹرنیشنل میچ کے دوران کرکٹ کے ساز و سامان، کپڑوں، گراؤنڈ کے آلات یا فکسچر کو نقصان پہنچانے سے متعلق ہے۔
اس کے علاوہ، بابر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے جو گزشتہ 24 ماہ میں ان کا پہلا جرم ہے۔
یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 21ویں اوور میں پیش آیا جب آؤٹ ہونے کے بعد بابر نے کریز چھوڑنے سے پہلے اپنے بیٹ سے اسٹمپ پر ضرب لگائی۔
یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی میں مقامی چھٹی کا اعلان
بابر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرلی اور ایمریٹس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے علی نقوی کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی جس کے باعث باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہ آئی۔
آن فیلڈ امپائرز الیکس وارف اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابنِ شاہد اور فورتھ امپائر فیصل آفریدی نے بابر پر چارج عائد کیا۔
لیول 1 کی خلاف ورزیاں کم از کم سرکاری وارننگ اور زیادہ سے زیادہ 50 فیصد میچ فیس جرمانہ جبکہ ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس پر مشتمل ہوتی ہیں۔