گھوٹکی میں مقامی چھٹی کا اعلان
Ghotki holiday
فائل فوٹو
گھوٹکی:( ویب ڈیسک) گھوٹکی میں صوفی فقیر سید انور علی شاہ بخاری سروری القادری کے65ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں بدھ،19 نومبر2025 کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر منظور احمد کنرانی کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری سرکلر کے مطابق، ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکموں کے سوا ضلع کی تمام سرکاری و نجی دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے انتظامی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سالانہ عرس کے احترام میں تعطیل کی منظوری دی جس میں خطے بھر سے بڑی تعداد میں زائرین شرکت کرتے ہیں۔

نوٹیفکیشن صوبائی اور ضلعی سطح کے اہم دفاتر کو بھیجا گیا ہے جن میں:

  • چیف سیکریٹری، حکومتِ سندھ
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج، گھوٹکی
  • کمشنر، سکھر ڈویژن
  • سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)، گھوٹکی
  • ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن، سکھر
  • ایف ایم 91 گھوٹکی (عوامی اعلانات کے لیے)
  • ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز، سکھر شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں: دھوکا دہی سے بچیں: نادرا نے عوام کو خبردار کر دیا

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ اس اعلان کو وسیع پیمانے پر عوام تک پہنچایا جائے تاکہ ضلع کے رہائشی چھٹی کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ ہو سکیں۔