آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے وینیوز فائنل کر لیے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے وینیوز کو حتمی شکل دے دی۔
فائل فوٹو
دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے وینیوز کو حتمی شکل دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز آئندہ برس 7 فروری سے ہونا ہے جس کے لیے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے بھارت میں احمدآباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی کا بطور میزبان مقامات کے انتخاب کیا ہے۔

شریک میزبان سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی کے مقامات کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فیصلہ کن معرکہ 8 مارچ کو احمدآباد میں ہو گا، لیکن اگر پاکستان ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ذہن نشین رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے مینز ورلڈ کپ 2026 ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ہائبرڈ معاہدے کے تحت پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم خان، بابر اعظم کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ اور یو اے ای بورڈ پاکستان اور بھارت کے درمیان مفاہمت کے لیے کوشاں ہیں، آئی سی سی ممبر بورڈ کی مشاورت سے پاک بھارت تعلقات بہتر کرنے کے لیے قرداد پیش کریں گے۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان اور بھارت بین الاقومی کرکٹ کے اہم رکن ہیں ، ایشیا کپ کے معاملات پر بھی بات چیت اورٹرافی کا مسئلہ مشاورت سے حل کرلیں ۔