ایونٹ 14 سے 23 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا، جہاں نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعللامیے کے مطابق ٹیم کی قیادت محمد عرفان خان کریں گے جبکہ اسکواڈ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔
ٹیم میں احمد دانیال، عرفات منہاس، معاز صداقت، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، صفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں، اس کے علاوہ محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان اور محمد شہزاد بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، جہاں اسے عمان، بھارت اے اور یو اے ای جیسی ٹیموں کا سامنا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان کی کویت کو شکست
پاکستان اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کیخلاف کھیلے گا جبکہ روایتی حریف بھارت کیخلاف بڑا مقابلہ 16 نومبر کو شیڈول ہے، جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایونٹ کا مقصد ایشیائی ممالک کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی کارکردگی منوا سکیں۔