میچ کے آغاز میں پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کویت نے مقررہ 6 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز اسکور کیے۔
کویت کی جانب سے عدنان ادریس 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ بلال طاہر نے 24 رنز کی مفید اننگز کھیلی،جبکہ میت بھوسر 41 اور عثمان پٹیل 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فاسٹ باؤلر پر بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت
کپتان عباس آفریدی نے 8 شاندار چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ خواجہ نافع 25 اور شاہد عزیز 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ محمد شہزاد 14 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے۔
کویت کی جانب سے واحد وکٹ محمد شفیق نے حاصل کی، ایونٹ میں پاکستان کا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے۔