مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سابق کرکٹرز بابراعظم کی کامیابی برداشت نہیں کر پا رہے، ان پر کی جانے والی تنقید دراصل حسد کا نتیجہ ہے، جیسے ماضی میں لوگ شاہد آفریدی کو کھیلتا دیکھنا آتے تھے، آج ویسا جادو بابر اعظم کے ساتھ ہے، کچھ سابق کھلاڑی یہ برداشت نہیں کر پاتے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹار بلے باز بابر اعظم کا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت سوشل میڈیا ہوتا تو وہ بھی مقبول ہوتے لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے، بابر اعظم وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے پاکستان کو تیز گیند بازی کے بجائے بیٹنگ کے ذریعے دنیا میں پہچان دلائی، ویرات کوہلی کے پاس سچن، لکشمن، سہواگ اور دھونی جیسے لیجنڈز تھے، بابر اعظم کے پاس کے پاس کون تھا ؟ اکیلا ہی سب کے خلاف کھڑا رہا۔
واضح رہے کہ بابراعظم حال ہی میں ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ ساز رن اسکور ر بنے ہیں مگر اس کے باوجود چند سابق کھلاڑیوں کی تنقید کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا۔