بابر اعظم کی ٹی 20 میں واپسی، ہیڈ کوچ نے وجہ بتا دی
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک بیسن نے بابر اعظم کی ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی سے متعلق حکمت عملی سے پردہ اٹھا دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک بیسن نے بابر اعظم کی ٹی 20 اسکواڈ میں دوبارہ واپسی کی وجہ بتا دی
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک بیسن نے بابر اعظم کی ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی سے متعلق حکمت عملی سے پردہ اٹھا دیا۔

قومی کوچ مائیک بیسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی واپسی ایک واضح ٹیم پلان کے تحت ہوئی ہے، فخر زمان نے ٹی 20 کرکٹ سے وقتی وقفہ لینے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ ون ڈے فارمیٹ پر توجہ دے سکیں، اس فیصلے کے بعد ایک ٹاپ آرڈر پوزیشن خالی ہوئی جس سے بابراعظم کے لیے ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانا ممکن ہوا، یہ فیصلہ مکمل طور پر ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اب کونسے نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟ فیصلہ ہوگیا

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کا تجربہ اور انکی اننگز کو سنبھالنے کی صلاحیت ہمیں بیٹنگ آرڈر میں توازن فراہم کرے گی، وہ تیسرے نمبر پر کھیلنے کے لیے بہترین چوائس ہیں، مجھے ان سے بھرپور کارکردگی کی توقع ہے۔

نئے کمبی نیشن کے تحت،صائم ایوب اور صاحب زادہ فرحان اوپننگ کریں گے جبکہ بابر اعظم ون ڈراپ پر زمہ داری نبھائیں گے۔ یہ بیٹنگ ترتیب ممکنہ طور پر پاکستان کے ٹی 20 سیٹ اپ میں نیا استحکام پیدا کرے گی خاص طور پر جب ٹی 20 ورلڈ کپ قریب ہے۔