پریس کانفرنس کے دوران مائیک حیسن نے کہا کہ ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے مختلف کمبی نیشنز اور آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ محمد حارث کو کافی مواقع دیے گئے، مگر وہ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، محمد حارث نوجوان کھلاڑی ہیں، ان میں صلاحیت موجود ہے لیکن ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
ہیڈ کوچ نے بتایا کہ عثمان خان سپنرز کیخلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہیں، اسی لیے انہیں ٹی 20 سیریز میں موقع دیا گیا
ایشیا کپ فائنل میں شکست کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس روز ٹیم سے بہتر کارکردگی کی توقع تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
مائیک حیسن نے مزید کہا کہ صوفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجا گیا ہے تاکہ وہ اپنی فارم بحال کریں، عثمان طارق ایک ابھرتا ہوا باصلاحیت اسپن ٹیلنٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز اور ٹرائی سیریز کے ذریعے ورلڈکپ اسکواڈ کے حوالے سے مزید آپشنز سامنے آئیں گے، فخر زمان ایک روزہ ٹیم کا حصہ ہیں اور انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی فارم پر مزید کام کرنا ہوگا۔