تفصیلات کے مطابق ویمن ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی، ٹیم کی مجموعی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی جس کے بعد پی سی بی نے فوری تبدیلیوں کا فیصلہ کیا۔
ذہن نشین رہے کہ محمد وسیم کو گزشتہ سال ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، تاہم بورڈ کی مکمل حمایت کے باوجود وہ نتائج دینے میں ناکام رہے۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم نہ صرف ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے میں ناکام رہے بلکہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں زوال دیکھنے میں آیا۔ ٹیم میں اتحاد کی کمی، کھلاڑیوں سے اختلافات اور کوچنگ کے غیر مؤثر انداز نے کارکردگی پر منفی اثر ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ویٹ لفٹنگ کا روشن ستارہ بجھ گیا
خیال رہے کہ محمد وسیم خود سابق ٹیسٹ بیٹسمین تھے لیکن ویمن ٹیم کی بیٹنگ ان کی کوچنگ میں بدترین سطح پر پہنچ گئی، ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں ذاتی پسند کے مطابق کیں، تاہم نتائج پھر بھی صفر رہے۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق نئے ہیڈ کوچ کی تقرری آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم کی بہتری کے لیے مزید تبدیلیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔