وہ 54 برس کے تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان کے انتقال پر کھیلوں کے حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ محمد شفیق کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین ویٹ لفٹرز میں ہوتا تھا، انہوں نے سیف گیمز 1991ء اور 1995ء میں گولڈ میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔
اس کے علاوہ وہ 11 برس تک نیشنل چیمپئن رہے اور متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی اعزازات اپنے نام کیے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد محمد شفیق لیسکو میں کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں مصروف تھے۔
دوسری جانب ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے پاکستان نے ایک باصلاحیت کھلاڑی اور بہترین کوچ کھو دیا ہے۔
محمد شفیق کی کھیلوں سے وابستگی، محنت اور لگن ہمیشہ نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ رہے گی، ان کے چاہنے والوں نے ان کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔