
یہ فیصلہ صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ غیر ذمہ دارانہ رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے اصولوں اور طے شدہ ضوابط کو تسلیم کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق صدر اے سی سی محسن نقوی دبئی اسٹیڈیم سے بغیر ٹرافی دینے کے واپس روانہ ہوگئے اور بھارتی کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے دیا کہ کھیل کے میدان میں صرف کارکردگی نہیں بلکہ رویہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔
اے سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ہوٹل پہنچنے پر بھی ٹرافی دینے کا کوئی امکان نہیں اور یہ فیصلہ حتمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت پاکستان کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بن گیا
واضح رہے کہ ایشیائی کرکٹ میں ہمیشہ سے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے سب کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، تاہم اس بار معاملہ کھیل کے بجائے رویے پر آکر رُک گیا ہے۔
یہ فیصلہ بھارتی ٹیم کیلئے ایک بڑا سبق ہے کہ کھیل میں نظم و ضبط اور احترام کے بغیر کامیابی ادھوری ہی رہتی ہے۔



