
پاک بھارت ہینڈشیک تنازع دبئی سے ٹوکیو تک پہنچ گیا،پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل مدمقابل آئیں گے لیکن اس بار یہ میدان کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کےارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا میدان میں اتریں گے۔
دونوں ایتھلیٹس ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں گے یا نہیں سب نظریں مقابلے پر مرکوز ہو گئیں، جرمنی کے ویبر سمیت دیگر معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
خیال رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کل 17 ستمبر کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہو گا جو پاکستانی وقت کےمطابق شام 4 بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا، کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے آٹھ بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی رویے کیخلاف پی سی بی کا آئی سی سی کو احتجاجا خط
قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اولمپکس میں جس طرح پوری قوم نے سپورٹ کیا، اسی طرح اب اس ایونٹ کے لیے بھی مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کے لیے بھرپور محنت کی ہے، پوری کوشش کروں گا کہ ایک بارپھر پاکستان کانام روشن کروں۔
دونوں ایتھلیٹس ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں یا نہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ جاری ہے۔



