ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹ مفت تقسیم

دبئی میں فیکٹری مالک نے اپنے محنت کشوں میں پاک بھارت میچ سمیت ایشیا کپ کے 700 ٹکٹ مفت تقسیم کئے/ فائل فوٹو
September, 13 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) دبئی میں فیکٹری مالک نے اپنے محنت کشوں میں پاک بھارت میچ سمیت ایشیا کپ کے 700 ٹکٹ مفت تقسیم کر دئیے۔
کاروباری شخصیت انیس ساجن نے اپنی کمپنی میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے اور کرکٹ فینز کیلئے 700 ٹکٹس کا انتظام کیا اور ٹکٹس تقسیم کیے تاکہ کرکٹ کے شیدائی دبئی میں میچز دیکھیں۔ انیس ساجن نے کہا ان کی خواہش ہے کہ دبئی میں بسے محنت کش اپنے کرکٹ سٹارز کو میدان میں ایکشن میں دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: پاکستان نے عمان کو ہرا کر پہلی فتح سمیٹ لی
انیس ساجن نے پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال، افغانستان کے محنت کشوں کو نہ صرف ٹکٹس فراہم کیے بلکہ میچز کیلئے پک اینڈ ڈراپ کی فری سروس بھی فراہم کی جائے گی۔ انیس ساجن نے کہا کہ زیادہ تر کرکٹ شائقین پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے میں دلچسپی لے رہے تھے تو انہوں نے قرعہ اندازی کرکے کرکٹ فینز کا انتخاب کیا اور ٹکٹس تقسیم کیے۔
ضرور پڑھیں

مسجد نبویؐ کے قریب پراسرار دھماکے کی آواز، زائرین میں خوف و ہراس
September, 12 2025

سلامتی کونسل کا اجلاس، پاکستان نے اسرائیل کو کھری کھری سنا دیں
September, 12 2025

وزیراعظم کا ملک میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
September, 10 2025

یاماہا کمپنی کا پاکستان میں اپنی موٹرسائیکل کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان
September, 9 2025