ایشیا کپ: بھارت نے امارات کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی
 ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ امارات کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
فوٹو بشکریہ کرکٹ ویب سائٹ
دبئی: (سنو نیوز) ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ امارات کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا، متحدہ امارات کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور صرف 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

متحدہ امارات کی جانب سے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے، اوپنر علی شان شرفو 22 جبکہ کپتان محمد وسیم 19 رنز بنا کر نمایاں رہے دیگر کوئی بھی کھلاڑی جم کر کریز پر نہ ٹہر سکا اور پوری ٹیم بھارتی باؤلرز کے سامنے تو چل میں آیا کی تصویر بنے رہے۔

امارات کی جانب سے راہول چوپڑا 3، محمد ذوہیب، آصف خان، ہرشیت کوشک 2،2 جبکہ دھاروو پرشار، سمرن جیت سنگھ اور حیدر علی ایک رن بنا کر چلتے بنے، جنید صدیقی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد روحد نے 2 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان کو محسن نقوی سے مصافحہ کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شیوم دوبے نے 3، جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یو اے ای کی جانب سے دیا گیا 58 رنز کا ہدف بھارت نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما 48 رنز کے مجموعے اور 30 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شبمن گل نے 20 اور کپتان سوریا کمار یادوو نے 7 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنید صدیقی نے 16 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔