
بھارتی کپتان سوریہ کمار یادوان دنوں سخت تنقید کی زد میں ہیں۔ اسکی وجہ ایشیا کپ کی ٹرافی رونمائی کے دوران ان کا پاکستان کے وزیر داخلہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے مصافحہ ہے ۔
تقریب میں موجود کیمروں نے جب یہ لمحہ محفوظ کیا تو بھارتی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور یادو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
بھارت میں لوگوں کا کہنا ہے کہ محسن نقوی وہی شخصیت ہے جنہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت پر شدید تنقید کی تھی اسی بناء پر کئی صارفین نے یادو کے اس عمل کو شرمناک اور قومی غیرت کے خلاف قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کرکٹ مبصرین کے مطابق یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ کھیل میں سیاست کا سایہ دکھائی دیا ہو، تاہم یہ معاملہ غیر معمولی شدت اختیار کر گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی میچ میں پاکستان کامیاب رہا تو بھارت کی عوام کے جذبات مزید بھڑک سکتے ہیں۔



