پاکستانی فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
Usman Khan Shinwari retirement
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان خان شنواری نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک پاکستان کی نمائندگی کی اور اپنے مختصر کیریئر میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

شنواری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیطرف سے ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 34 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

سری لنکا کیخلاف ان کی شاندار پرفارمنس کرکٹ شائقین کو آج بھی یاد ہے جب انہوں نے ون ڈے میچ میں 5 کھلاڑی آؤٹ کر کے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ وہ کرکٹ کیلئے اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے تاکہ پاکستان کرکٹ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر ٹرائی سیریز جیت لی

دوسری جانب آسٹریلیا کے معروف فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے بھی ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اسٹارک 65 میچوں میں 79 وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیا کے کامیاب ترین فاسٹ باؤلر رہے اور 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں فتح کو اپنے کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ قرار دیا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق عثمان خان شنواری اور مچل اسٹارک جیسے فاسٹ باؤلرز کی ریٹائرمنٹ سے کرکٹ کے شائقین محروم ضرور ہوں گے، تاہم ان کے ریکارڈ اور کارکردگیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔