فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹی ٹوئینٹی کے کپتان سلمان علی آغا نے محمد حارث پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا۔
قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث پر ہونے والی تنقید کو رد کرتے ہوئے کہا کہ حارث اپنی اصل بیٹنگ پوزیشن کے بجائے ٹیم کے مفاد میں نچلے نمبروں پر کھیل رہے ہیں لہذا انکی کار کردگی کو محض رنز اور اعداد و شمار کی بنیاد پر رکھنا نا انصافی ہوگی ۔
سلمان علی آغا نے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد حارث ایک ٹاپ آرڈر بیٹر ہیں لیکن وہ بلا جھجک چھٹے یا ساتویں نمبر پر کھیل رہے ہیں۔ یہ ٹیم کے لیے انکی قربانی ہے جسے لوگ نظر انداز کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ محمد حارث کی اوسط تیسرے نمبر پر 28 سے زائد رہی ہے لیکن نچلے آرڈر میں جانے کے بعد انکی بیٹنگ پرفارمینس متاثر ہوئی ہے۔ گزشتہ 10 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں وہ صرف 50 رنز بنا سکے ہیں اور انکا اسٹرائیک ریٹ محض 79 رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد نواز کا افغانستان کے خلاف ٹرائی سیریز فائنل میں بڑا ریکارڈ
اس سب کے باوجود کپتان نے اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند ناکام اننگز کی بنیاد پر کھلاڑی کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ میں پر یقین ہوں کہ حارث ایشیا کپ میں شاندار کھیل پیش کریں گے۔