
سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم انتظامیہ نے ابتدائی میچ کیلئے اپنی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اوپننگ کیلئے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان میدان میں اتریں گے، جبکہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث ون ڈاؤن پر بیٹنگ کریں گے، فخر زمان کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ٹیم میں دو اسپیشلسٹ اسپنرز صفیان مقیم اور ابرار احمد کی شمولیت بھی متوقع ہے۔
دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بھی سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹار آل راؤنڈر اور اسپنر راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے، اسکواڈ میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ بولر نوین الحق کی جگہ ابھرتے ہوئے نوجوان پیسر عبداللہ احمدزئی کو موقع دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کرکٹ لیجنڈز کا بڑا فیصلہ
افغان اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اٹل، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد اسحاق، گلبدین نائب، محمد نبی، کریم جنت، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمٰن، اے ایم غضنفر، عبداللہ احمدزئی، فرید احمد ملک اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔
شائقین کرکٹ پاکستان اور افغانستان کے مابین سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔ اس ٹرائی نیشن سیریز میں یو اے ای بھی شریک ہوگی۔