
ان کے اس فیصلے نے مداحوں کو افسردہ کر دیا، جبکہ بھارتی کرکٹ میں ایک سنجیدہ اور کلاسیکل بلے باز کا باب بھی بند ہو گیا ہے۔
پجارا نے اپنے بیان میں کہا زندگی کی تمام اچھی چیزوں کا ایک نہ ایک دن اختتام ہوتا ہے، اور آج میں نے اپنے کیریئر کے اس شاندار سفر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، شائقین اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ان کی زندگی کا اہم حصہ رہی ہے۔
واضح رہے کہ چتیشور پجارا نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 103 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ وہ اپنی ٹیسٹ بیٹنگ تکنیک اور اعتماد کے باعث ٹیم انڈیا کے سب سے مستند بلے بازوں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے طویل فارمیٹ میں 7195 رنز اسکور کیے، جس میں کئی یادگار اننگز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر فائرنگ، دو افراد قتل
پجارا کو بھارتی ٹیم کے وال کے نام سے بھی یاد کیا جاتا تھا، کیونکہ وہ مشکل وقت میں کریز پر ڈٹے رہتے اور بولرز کو تھکانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ ان کے جانے سے بھارتی کرکٹ کو ایک بڑے خلا کا سامنا ہوگا۔
چتیشور پجارا کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد شائقین اور سابق کھلاڑیوں نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے کرکٹ سفر کو سنہری یادوں سے بھرپور قرار دیا ہے۔