
یہ افسوسناک واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا جب میچ کے دوران اوور نہ دینے پر کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اسی دوران ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے ٹیم کے کپتان فاخر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔
فاخر کا بھائی طاہر اور ماموں اظہر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے تھے اور کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے۔ تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود طاہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ ماموں اظہر تاحال زیرِ علاج ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کا مسلمانوں کیطرح دعا مانگنے کا کلپ وائرل
اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، شہریوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کھیل کے نام پر بگڑنے والی اس صورتحال کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
یہ واقعہ اس بات کی ایک تلخ یاد دہانی ہے کہ کھیل کا مقصد خوشی اور اتحاد ہوتا ہے لیکن عدم برداشت اور غصہ اسے المیے میں بدل سکتا ہے۔