
اس ویڈیو نے نہ صرف ان کے مسلم مداحوں کے دل جیت لیے بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کی توجہ بھی حاصل کی۔
یہ کلپ سعودی کلب النصر اور الاہلی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران کا ہے، جہاں پنالٹی شوٹ آؤٹ سے قبل رونالڈو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ہاتھ اوپر اٹھاتے ہوئے دعا کرتے دکھائی دیے۔
ان کے اس انداز کو دیکھ کر مداحوں نے کہا کہ رونالڈو نے عاجزی اور احترام کے ساتھ مسلمانوں کے مذہبی انداز کو اپنایا، جو ان کی عظمتِ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رونالڈو کے اس عمل کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ہزاروں صارفین نے ان کے رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ رونالڈو صرف ایک عظیم کھلاڑی ہی نہیں بلکہ وہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے احترام کی ایک زندہ مثال ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ رونالڈو مسلم مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اس سے قبل بھی وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلامی روایات اور اقدار کے احترام پر کئی مرتبہ تعریفیں سمیٹ چکے ہیں۔👀 Cristiano Ronaldo, penaltı atışları sırasında dua ediyor.
— Atletik 6 (@atletik6tr) August 23, 2025
pic.twitter.com/tjxVgPJsis
رونالڈو کے اس ویڈیو کلپ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ کھیل صرف میدان تک محدود نہیں رہتا بلکہ یہ مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان احترام اور محبت کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔