ویسٹ انڈینز نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان کو 202 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 1991 کے بعد پہلی بار ون ڈے سیریز جیت لی۔ برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شائے ہوپ نے نا قابل شکست 120 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ چھ وکٹوں پر 294 تک پہنچا دیا۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن جے ڈین سیلز کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے نا ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 92 رنز کے ساتھ ہار گئی۔ سیلز نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سیریز کی شکست کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی کھلاڑیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستانی ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلتی تھی اور ٹیم ورک اس کا خاصہ تھا مگر افسوس اب ہر کھلاڑی اپنی اوسط بچانے کے لیے کھیل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان شاہینز کی شاندار کامیابی ، بنگہ دیش اے کو 79 رنز سے شکست
انہوں نے مزید کہا کہ میچ جتوانے کی نیت اور جدید کرکٹ کا انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔ مزید یہ کہ ٹیم کا ماحول اور ذہنیت بدلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔