پاکستان شاہینز کی شاندار کامیابی ، بنگہ دیش اے کو 79 رنز سے شکست
Pakistan Shaheens
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحیہ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش ’اے‘ کو 79 رنز سے مات دے دی۔

ٹاپ اینڈ ٹی  ٹوئینٹی سیریز کے افتتاحیہ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ اور اسپن باؤلنگ کی بدولت بنگلہ دیش اے کو 79 رنز سے مات دے دی ۔ ٹی آئی او اسٹیڈیم میں جمعرات کی شام کھیلے گئے میچ میں شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 227 رنز بنائے ۔

تاہم بنگلہ دیش اے نے ابتدائی نقصان کے باوجود تیز رفتار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک موقع پر 92 رنز تک پہنچ گئے۔ اسپنرز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ۔ فیصل اکرم نے 19 رنز دے کر تین وکٹیں اور سعد مسعود نے 30 رنز کے عوض تین کھلاڑی آؤٹ کیے ، جبکہ محمد وسیم جونیئر نے 2 شکار کیے ۔ نیز پوری ٹیم 16۔5 اوورز میں 148 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے 34 سال بعد پاکستان سے ون ڈے سیریز جیت لی

یاسر خان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے ۔ پاکستان شاہینز اگلا میچ 16 اگست کو اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی ۔