
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر و بیٹسمین کامران اکمل نے کھیل کے میدان میں حریف (روایتی) ملک بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک فین کے ساتھ محبت اور خلوص کی نئی مثال قائم کر دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کامران اکمل ایک بھارتی فین کے قریب پہنچ کر اسے اپنے وکٹ کیپنگ گلوز تحفے میں دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی نوجوان خوشی سے جھوم اٹھتا ہے اور بار بار کامران اکمل کا شکریہ ادا کرتا نظر آرہا ہے۔
کامران اکمل نے بھارتی فین کو اپنے گلوز گفٹ کر دیے، ویڈیو وائرل pic.twitter.com/a2cylvzo09
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) July 30, 2025
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی کپتان سلمان آغا اور شاہین آفریدی کے درمیان جھگڑے کی تردید
واضح رہے کہ یہ ویڈیو کرکٹ شائقین کے حلقہ میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ کامران اکمل کا یہ عمل مداحوں کے دل جیت گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی ہے اصل کرکٹ اسپرٹ۔ نیز یہ بھی کہا گیا ہے کہ محبت کی زبان ہر کوئی سمجھتا ہے۔
یاد رہے کہ کامران اکمل پاکستان کی جانب سے بہت سے اہم میچز میں بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں اور اپنی وکٹ کیپنگ نیز بیٹنگ کے باعث مداحوں میں مقبول رہے ہیں۔