پاکستان کی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انٹری
Pakistan Champions
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

یہ دوسرا موقع ہے جب اس ٹورنامنٹ میں پاکستان-بھارت میچ منسوخ ہوا لیکن پچھلے واقعے کے برخلاف جہاں انتظامیہ نے بھارت کو ایک پوائنٹ بھی دیا تھا، اس بار پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

WCL کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل سے دستبرداری کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور پاکستان ٹیم کی تیاری کا بھی احترام کرتے ہیں۔ تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ منسوخ کیا جا چکا ہے۔ نتیجتاً پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل آج ہونا تھا لیکن بھارت نے سیاسی اور سفارتی کشیدگی کے باعث پاکستان کے خلاف میدان میں نہ آنے کا فیصلہ کیا۔ ٹورنامنٹ تنظیم کاروں نے نیوٹرل اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔

محمد حفیظ کی ٹیم نے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، اور جنوبی افریقہ جیسے مضبوط مدمقابل ٹیموں کو شکست دے کر اب تک ناقابلِ شکست برقرار رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پاکستان سے میچ نہ کھیلنا مہنگا پڑگیا

اب پاکستان کا حریف فائنل میں کل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے میچ کا نتیجہ طے کرے گا۔ فائنل ہفتہ کو کھیلا جائے گا اور پاکستان اپنی پہلی ٹرافی جیتنے کی امید رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ اگرچہ پاکستانی اور بھارتی مداحوں نے ایک انتہائی متوقع میچ نہیں دیکھا لیکن پہلی نظر میں پاکستانی ٹیم نے صحیح وقت پر مضبوط مؤقف اختیار کیا اور فائنل کے لیے اپنا ٹکٹ یقینی کر لیاہے۔