بھارت میں ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کا کھیلنے کا اعلان
Hockey Asia Cup
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اعلان کیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم آئندہ ہاکی ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کے عزم کی تصدیق کر دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ ایونٹ 27 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔ تاہم پی ایچ ایف کی جانب سےاب تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پاکستان کی ٹیم بھارت کا سفر کرے گی یا کوئی ہائبرڈ ماڈل اختیار کیا جائے گا۔

اگرچہ اس اعلان نے ہاکی کے شائقینوں کے لیے کچھ امید یں پیدا کی ہےلیکن اس منصوبے کے عملی نفاذ پر سوالات اب بھی باقی ہیں کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تعلقات خاصے کشیدہ ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ رواں سال ایک اور تنازعے کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیرون پولارڈ دنیا کے سب سے منفرد کرکٹر بن گئے

واضح رہے کہ پاکستان کے لیے، جس کی ہاکی ٹیم کو حالیہ برسوں میں فنڈنگ اور بین الاقوامی مقابلوں کی کمی کا سامنا رہا ہے، ایشیا کپ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرے اور عالمی ہاکی میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کرے۔

جیسے جیسے ٹورنامنٹ کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے،سب کی نظریں اس پر ہوں گی کہ آیا دونوں حکومتیں پاکستان کی شرکت کو ممکن بنانے کے لیے تعاون کرتی ہیں یا نہیں۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مزید کھیلوں کے تبادلے کا راستہ بھی کھل سکتا ہے۔

فی الحال، پی ایچ ایف نے اپنے ارادے واضح کر دیے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے لیے تیاری کریں گے، چاہے وہ بھارت میں ہو یا کسی اور مقام پر۔