کیرون پولارڈ دنیا کے سب سے منفرد کرکٹر بن گئے
Kieron Pollard 700 T20 matches
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کرتے ہوئے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کیرون پولارڈ ٹی 20 فارمیٹ میں 700 میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ (MLC) میں ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے عبور کیا۔

37 سالہ پولارڈ نے اس تاریخی میچ میں سان فرانسسکو الیون کیخلاف 16 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 34 رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ تاہم ان کی شاندار کارکردگی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہی، کیونکہ ایم آئی نیویارک 246 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 47 رنز سے شکست کھا گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بنگلادیش کی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

کیرون پولارڈ کا یہ ریکارڈ اس بات کا عکاس ہے کہ وہ ٹی20 کرکٹ میں کس قدر پائے کا کھلاڑی ہیں۔ کئی لیگوں اور ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اس فارمیٹ کو نیا انداز دیا ہے۔ ٹی20 میں لمبے چھکے مارنے، برق رفتار بیٹنگ اور میچ بدل دینے والی بولنگ کی صلاحیت نے انہیں عالمی کرکٹ کا حصہ بنایا۔

واضح رہے کہ اپنے کیریئر میں انہوں نے کئی ٹیموں اور فرنچائزز کی طرف سے میدان میں قدم رکھا، جیسے ویسٹ انڈین ٹیم، آئی پی ایل، سی پی ایل اور دیگر لیگ میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں