پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان ہاکی ٹیم ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان ہاکی ٹیم ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

کوالالمپور میں کھلیے گئے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ سیمی فائنل میں مقررہ وقت تک پاکستان اور فرانس کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر تھا۔ فرانس نے میچ ختم ہونے سے تین منٹ پہلے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

دریں اثنا، پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے 2 کے مقابلے میں 3 گول کر کے فرانس کو شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

واضح رہے کہ 18 جون کو پاکستان نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔

 کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا انحصار ملائشیا اور جاپانی کے درمیان میچ پر تھا۔ پاکستان کے لیے اہم میچ میں ملائیشیا نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں