مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
Mushfiqur Rahim century
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) بنگلادیش کے سینئر بلے باز مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ کارنامہ انہوں نے سری لنکا کے شہر گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔

مشفیق الرحیم نے سری لنکا کیخلاف گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنی 12ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی، جس کے ساتھ ہی وہ سری لنکا کی سرزمین پر بطور اوپنر کے علاوہ ٹیسٹ سنچری بنانے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے عظیم بیٹر یونس خان کے پاس تھا، جنہوں نے 2015 میں 37 سال اور 216 دن کی عمر میں سری لنکا میں سنچری بنائی تھی۔ مشفیق الرحیم نے یہ ریکارڈ 38 سال اور 39 دن کی عمر میں توڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:شکیب الحسن پر بنگلادیش چھوڑنے پر پابندی عائد

واضح رہے کہ گال ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر بنگلادیش نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 484 رنز بنائے۔ مشفیق الرحیم نے شاندار 163 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان نجم الحسین نے 148 رنز اور لٹن داس نے 90 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق مشفیق الرحیم کا یہ کارنامہ نہ صرف بنگلادیشی ٹیم کیلئے فخر کا باعث ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال بھی ہے کہ عمر صرف ایک نمبر ہے، کارکردگی اور جذبہ اصل کامیابی کی کنجی ہیں۔

مشفیق الرحیم کی اس شاندار اننگز نے نہ صرف ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا بلکہ ان کی بین الاقوامی شہرت میں بھی مزید اضافہ کر دیا۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں