
انہوں نے ازبکستان میں منعقدہ ہونے والے ورلڈ اسٹرانگ مین چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی تمغے (گولڈ میڈلز) اپنے نام کر لیے۔
واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے چیمپئن شپ میں بھرپور اعتماد اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ وہ ابتدائی راؤنڈز سے ہی سبقت لیتے رہے اور تمام مقابلوں میں بہترین پوائنٹس سے نمایاں کامیابی حا صل کی ۔اس شاندار کارکردگی کے بعد وہ مسلسل دوسری مرتبہ "ورلڈ اسٹرانگ مین" کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گئے، جو ان کے لیے ایک اور تاریخی اور قابل فخرکامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ طے پا گیا
یاد رہے کہ نوح بٹ نے گزشتہ برس بھی اسی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا، اب 2025 میں ایک بار پھر انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور پاکستان کانام فخر سے بلند کیا۔
زہن نشین رہے کہ نوح دستگیر بٹ کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے، جو ویٹ لفٹنگ کے حوالے سے ایک مقبول پہچان رکھتا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر ملک بھر سے ڈ ھیروں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی انہیں قومی ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔