
بابر اعظم کو بی بی ایل کی تاریخ کے چند بڑے سائننگز میں شمار کیا جا رہا ہے، اور ان کے اس معاہدے کو نہ صرف پاکستانی کرکٹ شائقین بلکہ آسٹریلوی کرکٹ کمیونٹی کی طرف سے بھی بے حد سراہا جا رہا ہے۔ بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ ایک ایسی ٹیم کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں جس میں اسٹیو سمتھ اور جوش ہیزل وڈ جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی موجود ہیں۔
Babar Azam joins the Sixers for #BBL15
— Sydney Sixers (@SixersBBL) June 13, 2025
The King has arrived. 👑#welcomebabar #sixers pic.twitter.com/YQOsNnZ7Hi
اپنے بیان میں بابر اعظم نے کہا، "میں آسٹریلیا میں کافی کرکٹ کھیل چکا ہوں، لیکن بی بی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کا شدت سے انتظار کر رہا ہوں۔ سڈنی سکسرز کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا لازمی قرار
سڈنی سکسرز کی جنرل منیجر ریچل ہائینز نے بابر اعظم کی شمولیت کو ٹیم کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "بابر اعظم ایک باصلاحیت اور انتہائی تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ نہ صرف ایک ورلڈ کلاس بیٹر ہیں بلکہ ایک ثابت شدہ لیڈر بھی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی موجودگی ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہوگی، اور فینز انہیں سکسرز کی جرسی میں دیکھ کر بے حد خوش ہوں گے۔"
بابر اعظم کی بی بی ایل میں شمولیت سے نہ صرف لیگ کی مقبولیت میں اضافہ متوقع ہے بلکہ پاکستانی مداحوں کے لیے بھی یہ ایک خوش آئند خبر ہے۔ کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ بابر کی موجودگی سڈنی سکسرز کی بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط کرے گی اور وہ ٹیم کے لیے فیصلہ کن کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اور مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کر چکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ آسٹریلیا کی بی بی ایل میں کیا رنگ جماتے ہیں۔