
ان کے انتقال کی تصدیق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے باقاعدہ طور پر کر دی ہے، جس کے بعد کرکٹ برادری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یاد رہے کہ رابرٹ اینڈرسن نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 1976 میں پاکستان کیخلاف لاہور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ سے کیا تھا، جہاں انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی یہ اننگز آج بھی شائقین کو یاد ہے، خاص طور پر پاکستانی کرکٹ حلقوں میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ کو خیرباد
رابرٹ اینڈرسن نے اپنے مختصر مگر باوقار کیریئر میں نیوزی لینڈ کی جانب سے 9 ٹیسٹ میچز اور 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کی۔ وہ ایک تکنیکی طور پر مضبوط بیٹر کے طور پر جانے جاتے تھے، جنہوں نے مشکل حالات میں بھی اپنی ٹیم کیلئے قیمتی اننگز کھیلیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رابرٹ اینڈرسن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک عمدہ کھلاڑی تھے بلکہ نوجوانوں کیلئے ایک بہترین رول ماڈل بھی رہے۔ ان کے انتقال پر کئی سابق کرکٹرز اور کرکٹ شائقین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔