آئی سی سی کی جانب سے کھیل میں بڑی تبدیلیاں
May, 31 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام فارمیٹس میں کھیل کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک نیا دَور شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کے کھیل کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دی، جو جون سے ٹیسٹ میچز (ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے علاوہ) اور جولائی سے وائٹ بال کرکٹ پر لاگو ہوں گی، ان کا مقصد کھیل میں انصاف، توازن اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
نئے بال کا قانون
ون ڈے کرکٹ میں اب پہلا اوور 1 سے 34 تک دو الگ بالز استعمال ہوں گی، اوور35 سے فیلڈنگ کے اختتام تک ٹیم دونوں اینڈز پر ایک بال چُن کر آخر تک وہی استعمال کرے گی، پہلے دونوں بالز پورے 50 اوورز تک استعمال ہوتی تھیں جس سے ریورس سوئنگ ناپید ہو گئی تھی اور آخری اوورز میں بیٹرز کو غیر معمولی فائدہ ملتا تھا، نئے قانون سے بولرز کو ریورس سوئنگ کا ہنر واپس ملنے کی امید ہے۔
کنکشن سبسٹیٹیوٹ کی پابندیاں
اب ہر ٹیم کو میچ سے قبل پانچ متعین کنکشن سبسٹیٹیوٹس دینے ہوں گےجس میں ایک وکٹ کیپر، ایک بیٹر، ایک فاسٹ بولر، ایک اسپنر اور ایک آل راؤنڈرہیں، اس کا مقصد لائک فار لائک اصول کے تحت شفاف تبدیلی کو یقینی بنانا ہے تاکہ ٹیمیں اس اصول کا غلط استعمال نہ کر سکیں۔
باونڈری کیچ اور DRS میں تبدیلیاں
آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ باونڈری کیچ اور ڈی آر ایس (DRS) سے متعلق چند اہم مگر معمولی ترامیم بھی کی گئی ہیں، جیساکہ اسٹمپنگ ریویو کے دوران اب صرف سائیڈ آن ری پلے کی اجازت ہوگی تاکہ بیٹر کے کیچ آؤٹ کیلئے مفت ریویو نہ مل سکے۔