
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے مداحوں اور صارفین کو حیران کر دیا ہے، جس میں بابر اعظم کو سڑک پر چند افراد سے الجھتے اور غصے کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں بابر اعظم ہرے رنگ کی شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس ہیں، اور وہ ایک شخص سے بحث کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو کے اختتام پر وہ پیچھے کھڑے ایک نوجوان کو غصے سے دھکا دیتے ہوئے آگے نکل جاتے ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
بعض مداحوں نے بابر کے اس رویے کو ان کے ٹیم سے ڈراپ ہونے کا ردعمل قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے طنزیہ انداز میں انہیں "اسٹریٹ بابر" کا لقب دے دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک قومی ہیرو کو ایسا رویہ زیب نہیں دیتا، انہیں عوامی مقام پر تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم حالیہ دنوں میں نہ صرف کرکٹ بلکہ ذاتی معاملات کے باعث بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ ان کے والد اعظم صدیق نے بھی ٹی20 ٹیم سے بابر کے اخراج کے بعد سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز کے بیانات پر سخت ردعمل دیا تھا۔
سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو عوامی سطح پر بیانات سے گریز کرنا چاہیے تاکہ تنازعات سے بچا جا سکے۔