ثانیہ مرزا کی عید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار، ثانیہ مرزا نے عید کے دوسرے دن اپنے مداحوں کے ساتھ خوشی کے لمحے شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر رونق لگا دی
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا/ فائل فوٹو
مممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار، ثانیہ مرزا نے عید کے دوسرے دن اپنے مداحوں کے ساتھ خوشی کے لمحے شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر رونق لگا دی۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر عید کے دوسرے دن کی مناسبت سے اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ اپنے والدین اور بیٹے کے ساتھ خوشگوار انداز میں نظر آئیں، جب کہ اذہان ملک نے اپنی ماں کے ساتھ گلابی رنگ کے کرتے اور پاجامے میں معصومیت کی تمام حدیں پار کر دیں۔

ثانیہ مرزا نے اس موقع پر ہلکے گلابی رنگ کے پرنٹڈ کرتا شلوار اور نیٹ دوپٹے کا انتخاب کیا تھا، جس سے ان کا لُک بہت سادہ اور خوبصورت نظر آیا۔ ان کے بالوں کو مانگ کے ساتھ جوڑے میں باندھ کر اور سادہ بندوں کے ساتھ ان کے لُک نے ان کی سادگی اور خوبصورتی کو مزید نکھار دیا۔

بھارتی ٹینس سٹار نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں ”عید مبارک“ لکھتے ہوئے اپنے تمام فینز کو خوشی کی مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا صارفین اور لاکھوں فینز نے ان کی عید کی پوسٹ پر انہیں محبت اور مبارکباد دی، اور ان کے لُک کوبھی سراہا۔

یاد رہے ثانیہ مرزا کی ازدواجی زندگی ہمیشہ خبروں کا حصہ رہی ہے، 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کے بعد ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔ 13 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد، ان کی شادی 2023 میں ختم ہوگئی، اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں