
جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ فیصلہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2025 کی تیاریوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پہلے طے شدہ شیڈول میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز شامل تھے، تاہم دونوں کرکٹ بورڈز نے باہمی مشاورت سے ون ڈے میچز کی جگہ دو اضافی ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کو مختصر فارمیٹ میں زیادہ مواقع دیے جا سکیں۔
کین ولیمسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیا
نئے شیڈول کے تحت سیریز کا آغاز 25 مئی کو فیصل آباد سے ہوگا، جہاں ابتدائی دو میچز 25 اور 27 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد بقیہ تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو ہوں گے۔ تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔
واضح رہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا، جس پر مقامی شائقین کرکٹ بے حد پرجوش ہیں۔ فیصل آباد میں آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں کھیلا گیا تھا۔